کاروار:11؍جنوری (ایس اؤ نیوز) کورونا کے دورمیں جہاں کئی سارے تجارتی فرموں کو نقصان ہوا ، بڑے بڑے تجارتی بندرگاہوں کے خسارے میں بھی اضافہ ہوا مگر اس دوران کاروار کی تجارتی بندرگاہ 10.27کروڑروپئے کا ٹیکس وصول کرتےہوئے بہترین کارکردگی انجام دینے میں کامیاب ہوگئی۔
سال 2020میں یکم اپریل سے 31دسمبر تک کاروار کی تجارتی بندرگاہ سے کل 3،63،328میٹرک ٹن انڈسٹرئیل سالٹ، پام آئیل ، راک فاسفیٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل در آمد کی گئی، اسی طرح 1،12،329میٹرک ٹن مختلف اشیاء بر آمد کی گئی۔ جس سے کل 10،27،60،623 روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس مدت میں کاروار کی تجارتی بندرگاہ سے کل 4،75،657میٹرک ٹن اشیاء درآمد و برآمد ہوئی ہیں۔ بندرگاہ پر ہوئی لین دین سے کسٹم محکمہ کو کل 113کروڑروپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔
گذشتہ سال اسی مدت کے دوران تجارتی بندرگاہ سے کل 6،32،190میٹرک ٹن اشیاء در آمد اور 28،300میٹرک ٹن بر آمد کرتےہوئے 11،47،96،035روپئے کی آمدنی ہوئی تھی۔ امسال 1.20کروڑروپئے کا خسارہ ہواہے۔ مگر کوروناکے حالات میں جہاں کئی ادارے نقصان اٹھا رہے ہیں ایسے میں تجارتی بندرگاہ کی کمائی کچھ کم نہیں ہے۔
محکمہ کسٹم کی آمدنی میں اضافہ : یکم اپریل سے 31دسمبر 2020تک کی مدت میں کاروارتجارتی بندرگاہ نے 10.27کروڑروپئے کی آمدنی کی ہے توکسٹم محکمہ کی آمدنی 113کروڑروپئے ہے۔ جب کہ سال 2019میں تجارتی بندرگاہ نے 11.47کروڑروپئے کی کمائی کی تھی جبکہ کسٹم محکمہ نے 250کروڑروپئے کی آمدنی حاصل کی تھی۔
کورونا کے حالات میں امسال کاروار کی تجارتی بندرگاہ پر گذشتہ برس سے کم جہاز لنگر کئے ہیں۔ گذشتہ برس 95جہاز بندرگاہ پہنچے تھے تو اس سال 81جہاز ہی پہنچ پائے ہیں۔